حصہ : افغانستان -+

زمان اشاعت : یکشنبه, 19 سپتامبر , 2021 خبر کا مختصر لنک :

امریکہ نے کابل پر فضائی حملے میں اپنی غلطی تسلیم کر لی

امریکی حکام نے تسلیم کیا ہے کہ کابل ہوائی اڈے کے نزدیک ڈرون حملے میں ان سے غلطی سرزد ہوئی ہے؛ اس حملے کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے ۱۰ افراد ہلاک ہوئے تھے۔


امریکہ نے اعتراف کیا ہے کہ کابل ائیرپورٹ کے قریب ڈرون حملے میں ان سے غلطی ہوئی تھی، جس میں داعش کے خودکش بمبار کے بجائے ایک خاندان کے ۱۰ افراد ہلاک ہوئے تھے۔

امریکی حکومت کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے سی بی ایس نیوز کو بتایا کہ اس حملے میں ۱۰ بے گناہ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ اس سے قبل یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ اس حملے میں ایک داعش کا خودکش حملہ آور مارا گیا ہے۔

امریکی جوائنٹ چیف آف سٹاف، جنرل کینتھ میکنزی نے اس حملے کو ایک “افسوسناک غلطی” قرار دیتے ہوئے کہا: اس خاندان کا خراسانی داعش سے منسلک ہونے کا، یا امریکی افواج کے لیے خطرہ ہونے کا امکان بہت بعید ہے۔

میکنزی نے مزید کہا: یہ ایک غلطی تھی، اور میں اس پر مخلصانہ معافی چاہتا ہوں۔

امریکی عسکری تفتیش سے پتہ چلا ہے کہ اس حملے میں ایک ملازم اور سات بچوں سمیت ایک خاندان کے نو افراد ہلاک ہوئے۔

تفتیش کے مطابق امریکی خفیہ ایجنسیوں نے ۸ گھنٹوں تک ملازم کی موٹرسائیکل کا پیچھا کیا، اور سمجھے کہ وہ خراسانی داعش سے منسلک ہے۔

شریک یي کړئ!