حصہ : افغانستان -+

زمان اشاعت : سه‌شنبه, 4 اکتبر , 2022 خبر کا مختصر لنک :

افغانستان میں ملک گیر مظاہرے؛ ہزارہ برادری کی نسل کشی بند کی جائے، بامیان کی طالبات

آریانانیوز: کابل کے مغرب میں واقع کاج تعلیمی مرکز پر دہشت گردانہ حملے کے بعد کہ جس میں زیادہ تر ہزارہ طالبات کی ہلاکت ہوئی تھی، افغانستان کے شہریوں کی جانب سے دیگر شہروں میں بھی احتجاج کی صدائیں اٹھنا شروع ہونے لگی ہیں۔


مظاہرین نے ہزارہ برادری کی نسل کشی روکنے اور طالبان کو جواب دینے کا مطالبہ کیا جو افغان شہریوں کی حفاظت کے اصل ذمہ دار ہیں۔

بامیان یونیورسٹی کی طالبات نے احتجاجی مارچ کے ذریعے افغانستان میں ہزارہ برادری کی نسل کشی روکنے کا مطالبہ کیا۔

ایک قرار داد جاری کرتے ہوئے ان طلباء کا کہنا ہے کہ کاج انسٹیٹیوٹ کے طلباء کا قتل عام ہزارہ انسان کی نسل کشی کی واضح مثال ہے۔

شریک یي کړئ!