حصہ : افغانستان -+

زمان اشاعت : دوشنبه, 14 ژوئن , 2021 خبر کا مختصر لنک :

افغانستانی شہریوں کے لئے ۲۶ کروڑ ڈالر کی نئی امریکی امداد

امریکی محکمہ خارجہ نے یہ اعلان کیا ہے کہ افغانستانی عوام سے کئے وعدوں کی مد میں ۲۶۶ ملین ڈالر سے زیادہ کا نیا امدادی پیکج فراہم کیا جائے گا۔


محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ نیا امدادی پیکیج افغانستان میں تقریبا ۱۸ ملین متاثر افراد کے لئے استعمال کیا جائے گا، جن میں سے تقریبا ۵ ملین سے زیادہ افراد اندرونی طور پر بے گھر ہیں۔

وزارت کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق، سن ۲۰۰۲ کے بعد سے امریکی انسانی ہمدردی کی امداد کی کل رقم تقریبا ۴ بلین ڈالر تک پہنچ چکی ہے۔
وزارت خارجہ نے بتایا کہ صرف اس سال ہی جنگ اور تنازعہ سے متاثر ۱۱۵،۰۰۰ سے زیادہ افراد اپنے گھروں سے بے گھر ہوچکے ہیں، اور ضرورت مند افراد کی کل تعداد پانچ لاکھ تک پہنچ چکی ہے۔

اس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ یہ رقم پناہ گاہوں کی تعمیر، روزگار کے مواقع فراہم کرنے، مواد خوراک اور صحت کی صہولیات فراہم کرنے، اور کورونا وائرس کے منفی اثرات سے نمٹنے کے لئے استعمال ہوگی۔

پریس ریلیز میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اس رقم کا کچھ حصہ ان خواتین اور لڑکیوں پر خرچ کیا جائے گا جو ملک میں کورونا اور ملک میں تنازعہ کے نتیجے میں متاثر ہوچکی ہیں۔

پریس ریلیز میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ داخلی طور پر بے گھر افراد (آئی ڈی پیز)، افغانستانی مہاجرین، اور افواج کی امداد امریکا کی اولین ترجیح ہے۔

محکمہ خارجہ نے افغانستانی حکومت اور طالبان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایک سیاسی معاہدے اور مستقل اور جامع جنگ بندی کی تکمیل کے لئے اپنی کوششیں تیز کریں، اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ افغانستانی شہری ایک پرامن زندگی گزار سکیں۔

 

 

شریک یي کړئ!