حصہ : افغانستان -+

زمان اشاعت : دوشنبه, 13 نوامبر , 2023 خبر کا مختصر لنک :

پاکستان سے ملک بدر کیے جانے والے پناہ گزینوں میں 60 فیصد بچے ہیں، اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے ہیومینیٹیرین کوآرڈینیٹر (او سی ایچ اے) نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان سے ملک بدر کیے جانے والے پناہ گزین شدید معاشی بحران کا شکار ہیں اور انہیں فوری امداد کی اشد ضرورت ہے۔


بین الاقوامی ادارے نے پاکستان سے نکالنے والے بچوں کی صورت حال کو مایوس کن قرار دیا ہے۔

او سی ایچ اے کا کہنا ہے کہ افغانستان میں داخل ہونے والے 60 فیصد سے زائد افراد بچے ہیں اور ان کی حالت مایوس کن ہے، بہت سے لوگ کئی دنوں سے سفر کر رہے ہیں لیکن انکو یہ نہیں معلوم کہ انہوں کہاں جانا ہے۔

یاد رہے اکتوبر کے اوائل میں پاکستانی حکومت نے غیر قانونی پناہ گزینوں کو ملک بدر کرنے کا حکم دیا تھا جن میں 1.7 ملین افغان بھی شامل تھے۔

شریک یي کړئ!

دیدگاه ها بسته شده است

منتخب خبریں

تازہ ترین خبریں