سراج الدین حقانی نے کہا ہے: امریکہ نے طالبان کو تسلیم کرنے سے انکار کرکے، دشمنی کے دروازے مکمل طور پر کھلے رکھے ہیں۔
طالبان کے بارے میں امریکی پالیسی پر تنقید کرتے ہوئے طالبان کے وزیر داخلہ نے کہا ہے: واشنگٹن نے عالمی برادری کو ہمارے ساتھ بات چیت کرنے سے روکا ہے اور یہ ناقابل قبول ہے۔
سراج الدین حقانی نے الجزیرہ کو بتایا ہے کہ اگر امریکہ نے انہیں تسلیم نہیں کیا تو ان کے خلاف دھمکیاں دوبارہ شروع ہو جائیں گی۔
حقانی کے مطابق امریکہ نے طالبان کو تسلیم کرنے سے انکار کرکے، افغانستانی عوام کے خلاف دشمنی کے دروازے کھلے رکھے ہیں۔
حقانی کی جانب سے یہ تبصرہ ایسے وقت میں کیا گیا ہے جبکہ دنیا نے طالبان کو تسلیم کرنے کے لیے پیشگی شرائط رکھی ہیں، جس میں ایک جامع حکومت کی تشکیل، انسانی حقوق بشمول خواتین کے حقوق کا احترام، ، دہشت گردی کے خلاف جنگ اور القاعدہ جیسےدہشت گرد گروہوں کے ساتھ عدم تعاون شامل ہے۔.