حصہ : بین الاقوامی -+

زمان اشاعت : دوشنبه, 14 ژوئن , 2021 خبر کا مختصر لنک :

بوکو حرام کے رہنما داعش کے ہاتھوں ہلاک

خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق مغربی افریقہ میں داعش نے آڈیو بیانات کے ذریعہ یہ دعوی کیا ہے کہ انہوں نے نائیجیریا میں بوکو حرام کے رہنما ابو بکر شکائو کو ہلاک کردیا ہے۔ داعش کا شمار دہشت گرد گروہوں میں ہوتا ہے۔


اس خبر کے مطابق، مغربی افریقہ میں داعش کے رہنما، ابو مصعب البرناوی نے ایک آڈیو فائل کے ذریعہ یہ دعوی کیا ہے کہ نائیجیریا میں بوکو حرام کے رہنما ابو بکر شکائو ۱۸ مئی کے آس پاس ہی ہلاک ہو گئے تھے، جب ان کا پیچھا کیا جا رہا تھا اور انہوں نے خود کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا تھا۔

دعوے کے مطابق، البرناوی کے دو نزدیکی افراد نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اس آڈیو میں آواز البرناوی کی ہے۔

داعش بوکو حرام کے بڑے حریفوں میں سے ایک ہے۔ امریکی وال اسٹریٹ جرنل نے ٹویٹر پر یہ لکھا ہے کہ ابو بکر شکائو نے بوکو حرام کو ایک بے مستقبل تاریک گروہ سے ایک عسکری قوت میں تبدیل کردیا کیا ۔ ۳۰۰ طالبات کو اغوا کرنا ان کی وجہ شہرت بنی تھی اور وہ اب اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

شریک یي کړئ!