حصہ : افغانستان -+

زمان اشاعت : چهارشنبه, 20 دسامبر , 2023 خبر کا مختصر لنک :

بھوک اور افلاس افغان بچوں کو کھاتے جا رہے ہیں

بین الاقوامی تنظیم سیو دی چلڈرن کا کہنا ہے کہ افغانستان میں تقریبا 80 لاکھ بچے (ہر تین میں سے ایک) کو نئے سال میں شدید بھوک کا سامنا کرنا پڑے گا۔


بین الاقوامی تنظیم نے بھوک کی نگرانی کے عالمی نظام کا حوالہ دیتے ہوئے اعلان کیا کہ موسم سرما کے مہینوں کے دوران افغانستان میں بحران یا ہنگامی سطح پر بھوک کا سامنا کرنے والے افراد کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے، البتہ گزشتہ سالوں سے بہتر ہے۔

گلوبل ہنگر مانیٹرنگ سسٹم کے مطابق، ایک اندازے کے مطابق مارچ 2024 تک 15.8 ملین افراد (افغانستان کی آبادی کا ایک تہائی سے زیادہ) کو شدید غذائی عدم تحفظ کا سامنا ہیں، جن میں سے تقریبا نصف (7.8 ملین) بچے ہیں۔

ایک اندازے کے مطابق 2024 ء میں 78 لاکھ بچوں کے پاس مناسب خوراک نہیں ہوگی اور افغانستان میں انتہائی سرد موسم کے ساتھ ساتھ بھوک بچوں کے لیے خطرناک صورتحال پیدا کرے گی اور ناکافی فنڈنگ کی وجہ سے ہزاروں افراد کی زندگی خطرے میں ہیں۔

شریک یي کړئ!

دیدگاه ها بسته شده است

منتخب خبریں

تازہ ترین خبریں