ینڈارک (UNDARK) نامی ایک غیر ملکی اشاعت کی تحقیقی رپورٹ میں افغانستان میں خواتین میں بڑھتے ذہنی امراض پر بات کی ہے۔
اس اشاعت میں ہرات کے متعدد ذہنی مریضوں کا انٹرویو کیا گیا ہے، جنہوں نے بتایا کہ اس بیماری میں مبتلا ہونے کی وجہ ملک بھر میں تشدد اور جنگ میں اضافہ ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق صرف اس سال اپریل ماہ میں ہرات میں خواتین کے دماغی امراض کے ۹۰۰ کیس سامنے آئے ہیں۔
ینڈارک نے بتایا ہے کہ ذہنی مریضوں میں زیادہ تر وہ خواتین ہیں جو پہلے سرکاری ملازمت کرتی رہی تھیں، یا مختلف نجی اداروں میں کام کرتی تھیں اور اب وہ بے روزگار ہیں۔