اقوام متحدہ کی ہائی کمشنر ندا آل ناشف نے افغانستان میں لڑکیوں کی تعلیم پر عائد پابندی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں افغانستان واحد ملک ہے جہاں لڑکیاں چھٹی کلاس سے آگے تعلیم جاری نہیں رکھ سکتی ہیں۔
ناشف نے مزید کہا کہ پوری دنیا میں سکولوں کا نظام اہم ہے۔ لڑکیوں کی تعلیم و تربیت زیادہ اہمیت کی حامل ہے۔
آل ناشف نے بین الاقوامی اداروں میں عورتوں کی ملازمت پر پابندی کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر یہ سلسلہ جاری رہا تو افغانستان میں مستحق افراد کو امداد رسانی کا کام مزید مشکل ہوجائے گا۔