اسلام آباد میں طالبان کے سفارت خانے نے اطلاع دی ہے کہ سینکڑوں افغان تارکین وطن پاکستانی جیلوں میں قید ہیں۔
اسلام آباد میں افغان سفارتخانے کے اہل کار احمد شکیب نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر لکھا ہے کہ پاکستانی حکام نے بارہا تارکین وطن کے کیس نمٹانے کا وعدہ کیا ہے لیکن اب بھی قیدیوں کی ایک بڑی تعداد پاکستانی جیلوں میں موجود ہے۔
پاکستان میں طالبان کے سفارتخانے نے کہا ہے کہ پاکستانی قید خانوں میں افغان خواتین، بچے، بوڑھے اور بیمار شامل ہیں، تاہم قیدیوں کی جلد رہائی متوقع ہے۔
یاد رہے کہ تین روز قبل ایمنسٹی انٹرنیشنل کے سیکرٹری جنرل نے پاکستانی وزیر اعظم کے نام ایک خط میں اس ملک میں افغان مہاجرین کی صورتحال پر اپنی تشویش کا اظہار کیا تھا۔