حصہ : افغانستان -+

زمان اشاعت : یکشنبه, 17 دسامبر , 2023 خبر کا مختصر لنک :

بچے اور عورتوں کی حالت ماضی کے مقابلے میں کافی بہتر ہیں، مجاہد

طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے افغانستان میں 3545 بچوں کے خلاف تشدد کے 519 واقعات کے بارے میں اقوام متحدہ کی حالیہ رپورٹ کی کو مسترد کیا ہے۔


ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ بعض اداروں کی جانب سے افغانستان سے متعلق آنے والی رپورٹس درست نہیں ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان اداروں کا مقصد افغانی بچوں اور خواتین کی حمایت نہیں ہے بلکہ ایسی جعلی رپورٹوں کے ذریعے افغانستان کو بدنام کرنا ہے، یہ واضح کرنا چاہتا ہوں کہ افغانستان میں بچوں اور خواتین کی حالت 20 سال پہلے سے کافی بہتر ہیں۔

یاد رہے اقوام متحدہ نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ افغانستان میں تنازعات میں کمی کے باوجود بچوں کی حالت اب بھی تشویشناک ہیں۔

شریک یي کړئ!