حصہ : افغانستان -+

زمان اشاعت : سه‌شنبه, 12 دسامبر , 2023 خبر کا مختصر لنک :

طالبان نے نیٹو کے جرائم کی آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کردیا

طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے برطانوی آرمی چیف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ برطانوی فوج کی جانب سے افغانستان میں کی گئی جرائم کی تحقیقات کا حکم دکھاوے کے علاوہ کچھ نہیں۔


انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان میں مشن کے دوران امریکی اور نیٹو افواج نے بہت سے جنگی جرائم کا ارتکاب کیا جن کی تحقیقات ایک غیر جانبدار اور باہمی طور پر قابل قبول ادارے کو کرنی چاہئے۔

ذبیح اللہ مجاہد نے اس بات پر بھی زور دیا کہ نیٹو کے رکن ممالک کو افغانستان میں جنگی جرائم سے متاثرین کے اہل خانہ کو معاوضہ دینا چاہیے۔

طالبان کے ترجمان نے کہا کہ وہ اپنے جنگی جرائم کی تحقیقات کے لیے قابض افواج پر بھروسہ نہیں کر رہے،کیونکہ وہ افغانستان میں 20 سال سے کیے گئے جرائم کو متعدد فوجیوں سے جوڑنے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ ان جرائم سے اپنی تمام افواج کو بری کیا جا سکے لیکن درحقیقت یہ دکھاوے کے علاوہ کچھ نہیں، جسے افغانستان کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔

 

شریک یي کړئ!