حصہ : افغانستان -+

زمان اشاعت : سه‌شنبه, 22 فوریه , 2022 خبر کا مختصر لنک :

سیگار: خواتین کی ملازمت پر پابندی سے افغانستان کی مجموعی ملکی پیداوار (جی ڈی پی) میں ۵ فیصد کمی آئے گی

آریانانیوز: امریکہ کے خصوصی انسپکٹر جنرل برائے تعمیر نو افغانستان (سیگار) نے ایک تحقیقی دستاویز میں کہا ہے کہ خواتین کی ملازمت پر پابندی سے افغانستانی معیشت کو فوری طور پر ایک ارب ڈالر کا نقصان ہو سکتا ہے۔


امریکہ کے خصوصی انسپکٹر جنرل برائے تعمیر نو افغانستان (سیگار) نے اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام (یو این ڈی پی) کے اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے اپنی ایک تحقیقی دستاویز میں اندازہ لگایا ہے کہ خواتین کی ملازمت کو روکنے اور محدود کرنے سے افغانستانی معیشت کو فوری طور پر ۱ بلین ڈالر کا نقصان ہو سکتا ہے۔

اس تحقیقی دستاویز کے مطابق اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام (یو این ڈی پی) نے تعین کیا ہے کہ خواتین کی ملازمت کو روکنے اور محدود کرنے کے نتیجے میں افغانستان کی جی ڈی پی میں ۵ فیصد کمی واقع ہو گی۔

سنہ۲۰۲۰ میں افغانستان کی مجموعی ملکی پیداوار کا تخمینہ ۲۰ بلین ڈالر لگایا گیا تھا۔ ملک میں ہونے والی نئی پیش رفت کے بعد یہ رقم کم ہو کر ۱۶ بلین ڈالر ہونے کی توقع ہے۔ مجموعی ملکی پیداوار کا فی کس آمدنی کے ساتھ قریبی رابطہ ہے۔

سیگار کی تحقیقی دستاویز کے مطابق، پچھلی حکومت کے خاتمے سے قبل ۲۰ فیصد افرادی قوت خواتین پر مشتمل تھی۔

شریک یي کړئ!
[bws_google_captcha]

زیادہ ملاحظہ کی جانے والی خبریں

    منتخب خبریں