حصہ : افغانستان -+

زمان اشاعت : شنبه, 10 سپتامبر , 2022 خبر کا مختصر لنک :

افغانستان کے منجمد اثاثےسوئٹزرلینڈ منتقل کرنے کی تیاری کی جارہی ہے

آریانانیوز: امریکہ کئی مہینوں کی خاموشی توڑ تے ہوئے افغانستان کے منجمد اثاثوں کے ایک اہم حصے کو جاری کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔ افغانستان کے منجمد اثاثے جنیوا، سوئٹزرلینڈ میں بینک فار انٹرنیشنل سیٹلمنٹس کو منتقل کیے جائیں گے۔


امریکی خبر رساں ادارے دی انٹرسیپٹ کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے منجمد اثاثوں کو مذکورہ بینک میں منتقل کرنے کے بعد انسانی امداد پر خرچ کیا جائے گا جس کی نگرانی امریکہ خود کرے گا۔

واضح رہے کہ طالبان کے ہاتھوں کابل کے زوال کے بعد، امریکہ نے افغانستان کے سات ارب ڈالر کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر پر قبضہ کر لیا اور اپنے یورپی اتحادیوں کو حکم دیا کہ وہ یونین میں جمع مزید دو ارب ڈالر ضبط کر لیں۔

شریک یي کړئ!

دیدگاه ها بسته شده است

منتخب خبریں

تازہ ترین خبریں