اقوام متحدہ کے صحافتی دفتر نے کہا ہے کہ سلامتی کونسل فیصلہ کرے گی کہ آیا افغانستان میں امن افواج کی تعیناتی کی ضرورت ہے یا نہیں۔
اقوام متحدہ کے نائب ترجمان فرحان حق نے یہ بیان اس وقت دیا جب امریکہ، افغانستان، اور کچھ دیگر ممالک کی ممتاز شخصیات نے افغانستان سے غیر ملکی افواج کے انخلا کے بعد امن افواج کی تعیناتی کے امکان پر غور کرنے کے مطالبات کئے۔
انہوں نے کہا: امن برقرار کرنے والی افواج کی تعیناتی سے متعلق فیصلہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی ذمہ داری ہے۔ یہ سوال ان سے پوچھا جائے۔
فرحان حق نے کہا: اگرچہ ہمیں ابھی بھی خواتین کی صورتحال پر تشویش ہے اور ہم ان کی حفاظت کرنا چاہتے ہیں تاکہ ہمیں بعد میں اس بارے میں پچھتاوا نہ ہو۔
یاد رہے کہ اقوام متحدہ کو مختلف ممالک کی ۱۰۰ سے زائد ممتاز شخصیات کے دستخط کردہ خط موصول ہوا جس میں کہا گیا ہے کہ اگر افغانستان میں طالبان اقتدار میں آئے تو خواتین کے حقوق کا تحفظ ضروری ہوگا۔