حصہ : افغانستان -+

زمان اشاعت : یکشنبه, 10 جولای , 2022 خبر کا مختصر لنک :

افغانستانی خواتین میں نشے کی عادتوں میں ۶۰۰ فیصد اضافہ: گلوب اینڈ میل

کینیڈین اخبار گلوب اینڈ میل نے بین الاقوامی اداروں کا حوالہ دیتے ہوئے خبر دی ہے کہ گزشتہ دہائی میں افغانستانی خواتین میں نشے کی لت میں ۶۰۰ فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔  کہا جارہا ہے کہ طویل فوجی تنازعات نے خواتین کو بے چینی اور ڈپریشن کا شکار بنا دیا ہے، جو کے منشیات کے استعمال کے عام عوامل ہیں۔


اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق، افغانستان کی ۴ کروڑ آبادی میں سے ۱۰ فیصد سے زیادہ عوام منشیات کے عادی ہیں، اور منشیات کے علاج کے پروگرام نشے کی مقدار کے مقابلے میں بہت کم ہیں۔

تازہ ترین بین الاقوامی اعداد و شمار کے مطابق، تقریباً ۱۰ لاکھ افغانستانی خواتین منشیات کا استعمال کرتی ہیں لیکن قندھار میں طالبان کے ایک اہلکار نے گلوب اینڈ میل کو بتایا کہ طالبان خواتین کے مسئلے کو چھپانے کو ترجیح دیتے ہیں کیونکہ ان کا ماننا ہے کہ منشیات کا استعمال کرنے والی خواتین، طالبان کے زیر نگرانی چلنے والے معاشرے میں گہری شرمندگی کا باعث بنتی ہیں۔

شریک یي کړئ!

دیدگاه ها بسته شده است

منتخب خبریں

تازہ ترین خبریں