حصہ : بین الاقوامی, میمو -+

زمان اشاعت : سه‌شنبه, 29 نوامبر , 2022 خبر کا مختصر لنک :

مہنگائی کی شرح میں اضافہ؛ برطانوی غریب عوام جانوروں کی خوراک کھانے پر مجبور، انڈیپنڈنٹ نیوز پیپر کا دعویٰ

آریانانیوز: انگریزی اخبار "انڈیپنڈنٹ" کی رپورٹ کے مطابق، زندگی کے اخراجات میں شدید اضافہ کی وجہ سے، برطانوی عوام کے غریب اور کمزور طبقہ، پالتو جانوروں کی خوراک کھانے پر مجبور ہے۔


دی انڈیپنڈنٹ نیوز ایجنسی نے ایک مقامی ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ لوگ زندگی کے بڑھتے ہوئے اخراجات کے بحران کی وجہ سے پالتو جانوروں کا کھانا کھا رہے ہیں اور موم بتیوں سے کھانا گرم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

برطانیہ میں، زر مبادلہ کی شرح میں کمی اور مہنگائی کی شرح میں اضافہ 41 سالوں میں اپنی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے، تاہم کھانے اور مشروبات کی قیمتوں میں، رواں سال کے اکتوبر سے 16.4 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

شریک یي کړئ!