حصہ : متفرقہ -+

زمان اشاعت : چهارشنبه, 12 جولای , 2023 خبر کا مختصر لنک :

حالیہ چار عشروں کے دوران امریکیوں میں شادی کا رجحان کم ہوا ہے۔

انڈیپنڈنٹ نیوز نے رپورٹ دی ہے کہ جدید تحقیقات کے مطابق چالیس سال سے بڑی عمر کے غیر شادی شدہ امریکیوں کی تعداد میں ریکارڈ حد تک اضافہ ہوا ہے۔


پیو ریسرچ سینٹر کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکہ میں چالیس سال کی عمر کو پہنچنے والوں میں سے 25 فیصد اب بھی غیر شادی شدہ ہیں۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک دہائی میں یہ شرح 20 فیصد تھی۔ چالیس سال سے زائد عمر کے لوگوں میں شادی نہ کرنے کا رجحان بڑھ رہا ہے۔

2021 میں امریکی دفاتر سے جاری ہونے والی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دوسری نسلوں کی نسبت سیاہ فام افراد شادی کی کم رغبت رکھتے ہیں۔

مجموعی طور پر امریکہ میں عورتوں کی نسبت مردوں میں چالیس سے پہلے شادی کا رجحان کم ہورہا ہے۔

شریک یي کړئ!