حصہ : افغانستان -+

زمان اشاعت : سه‌شنبه, 20 فوریه , 2024 خبر کا مختصر لنک :

11 ممالک کی جانب سے افغان خواتین اور لڑکیوں کے خلاف طالبان کے کریک ڈاؤن کو روکنے کا مطالبہ

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے 11 رکن ممالک کے نمائندوں نے ایک مشترکہ بیان میں افغانستان میں خواتین اور لڑکیوں کے خلاف طالبان کی جانب سے جاری صنفی امتیاز کی مذمت کی ہے۔


انہوں نے ملک میں خواتین اور لڑکیوں کے خلاف طالبان کے کریک ڈاؤن کو روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔

افغانستان کے بارے میں سلامتی کونسل کے اجلاس سے قبل جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ طالبان کو انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور ‘خواتین کے خلاف جرائم’ کے لیے جوابدہ ہونا چاہیے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ افغان خواتین اور لڑکیوں کو عوامی، سیاسی، معاشی، ثقافتی اور سماجی زندگی میں اپنے انسانی حقوق اور بنیادی آزادیوں کا بھرپور استعمال کرنے کا حق ہونا چاہئے۔

شریک یي کړئ!