حصہ : افغانستان -+

زمان اشاعت : سه‌شنبه, 10 آگوست , 2021 خبر کا مختصر لنک :

ہرات کے ہاتھ سے جانے کا کوئی خدشہ نہیں ہے: اسماعیل خان

ہرات میں عوامی مقاومتی فورسز کے کمانڈر اسماعیل خان نے یقین دہانی کرائی ہے کہ ہرات طالبان کے ہاتھوں میں نہیں جائے گا، لیکن طالبان کے وسیع اور منصوبہ بند حملوں کا مقابلہ کرنے کی خاطر انہیں مرکزی حکومت سے مزید ہتھیاروں اور فوجی سازوسامان کی ضرورت ہے۔


ہرات مقاومتی فورسز کے کمانڈر اسماعیل خان نے ہرات کی موجودہ صورتحال کے بارے میں کہا کہ طالبان کے حملے بند ہو چکے ہیں، لیکن صوبے میں لڑائی جاری ہے۔ جناب اسماعیل خان نے مزید کہا کہ ہرات کا طالبان کے ہاتھ لگنے کا کوئی خدشہ نہیں ہے۔

دوسری جانب، کمانڈر اسماعیل خان نے مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ انہیں مزید نیا عسکری سامان فراہم کرے؛ انہوں نے اس بارے میں کہا: حکومت نے کچھ ہتھیاروں کی فراہمی سے ہماری مدد کی ہے، لیکن یہ کافی نہیں ہے۔ ہم نے مزید سازوسامان کا مطالبہ کیا ہے اور ہمیں امید ہے کہ وہ یہ سامان ہمارے لیے دستیاب کریں گے۔

ہرات شہر پر طالبان کے وسیع پیمانے پر ہونے والے حملوں کا مقابلہ عوامی مقاومت کے ساتھ ساتھ سکیورٹی فورسز نے بھی کیا اور ان حملوں کو پسپا کر دیا ہے۔

دوسری جانب، طالبان اور سکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپوں کی شدت بڑھ گئی ہے اور اس جنگ کا عنقریب آنے والے مستقبل میں اختتام پر ایک سوالیہ نشان ہے۔

شریک یي کړئ!