حصہ : افغانستان -+

زمان اشاعت : جمعه, 28 جولای , 2023 خبر کا مختصر لنک :

پاکستانی طالبان کے پاس امریکی جدید اسلحہ

پاکستانی اخبار ڈان نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستانی طالبان امریکی جدید اسلحہ استعمال کرتے ہیں۔


پاکستانی اعلی حکام کے حوالے اخبار نے لکھا ہے کہ تحریک طالبان پاکستان کے اراکین افغانستان میں امریکی فوج کے باقی ماندہ اسلحے استعمال کرتے ہیں۔

پاکستانی طالبان کی طرف سے امریکی اسحلہ استعمال کرنا ملکی سیکورٹی کے لئے تشویش کا باعث ہے۔

اخبار کے مطابق ژوب میں پانچ تجربہ کار دہشت گردوں کے حملے میں انتہائی جدید اسلحہ استعمال کیا گیا جس میں رات کو دیکھنے والے چشمے بھی شامل ہیں۔

امریکی کانگریس کی رپورٹ کے مطابق افغانستان سے انخلاء کے دوران سات ارب ڈالر کا اسلحہ چھوڑ دیا تھا۔ ان اسلحوں کو امریکہ نے 16 سالوں میں سابقہ افغان حکومت کو دیا تھا جو کابل کے سقوط کے بعد طالبان کے قبضے میں آیا ہے۔

شریک یي کړئ!