حصہ : افغانستان -+

زمان اشاعت : جمعه, 23 جولای , 2021 خبر کا مختصر لنک :

پاکستانی رکن پارلیمنٹ کا طالبان کی حمایت میں بیان؛ افغانستانی پارلیمنٹ ناراض

افغانستانی ایوان نمائندگان نے اظہار کیا ہے کہ پاکستانی جمیعت علما کے اور پارلیمانی اسمبلی کے ممبر، مفتی عبدالشکور نے پاکستانی پارلیمنٹ کے اجلاس میں افغانستان سے متعلق غیر ذمہ دارانہ بیان دیا ہے۔


افغانستانی ایوان نمائندگان کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ مفتی عبدالشکور، جو خود کو عالم دین بھی کہتے ہیں، انہوں نے ایک بیان میں افغانستانی حکومت پر تنقید کی اور پاکستان میں طالبان کی موجودگی کا دعویٰ کیا۔

پارلیمانی بیان کے مطابق پاکستانی ممبر پارلیمنٹ کا کہنا تھا کہ طالبان افغانستان میں پاکستان کے تحفظ کے لئے اچھا کردار ادا کر رہے ہیں اور اسلام آباد کو طالبان کی حمایت کرنی چاہئے۔

افغانستانی نمائندگان نے کہا کہ مفتی عبد الشکور نے افغانستانی عوام کے قتل عام کی حمایت کا اظہار کیا ہے۔

ایوان نمائندگان نے اس بیان کو افغانستان کے معاملات میں مداخلت قرار دیا اور کہا ہے کہ اس طرح کے بیانات انسانیت اور اسلام کے دائرے سے باہر ہیں۔

انہوں نے دہشت گردی کی حمایت کو سب کے لئے نقصاندہ قرار دیا اور پاکستانی حکومت اور پارلیمنٹ سے مطالبہ کیا کہ ایسے غیر انسانی اور غیر اسلامی بیانات کو روکا جائے۔

شریک یي کړئ!