حصہ : افغانستان -+

زمان اشاعت : سه‌شنبه, 17 اکتبر , 2023 خبر کا مختصر لنک :

فلسطینیوں کے جائز حق کی حمایت کرتے ہیں، طالبان

طالبان کی وزارت خارجہ کے ترجمان حافظ ضیاء احمد نے ایک بیان میں القدس پر قابض صہیونی حکومت کے خلاف فلسطینی مقاومت کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینی عوام کا اپنی سرزمین کا دفاع اور مقاومت ان کا جائز حق ہے۔


وزارت خارجہ کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ غزہ کے واقعات پر دقت کے ساتھ نظر رکھے ہوئے ہیں۔ حالیہ واقعات صہیونیوں کی جانب سے فلسطینی مظلوم عوام کے حقوق کی پامالی اور مسلمانوں کے مقدس مقامات کی توہین کا ردعمل ہیں۔

ترجمان نے مزید کہا کہ فلسطینیوں کی تاریخی سرزمین پر اپنے لئے الگ ملک رکھنے کے تاریخی اور قانونی حق کی حمایت کرتے ہیں۔

بیان میں اسلامی ممالک، او آئی سی اور عالمی برادری مخصوصا خطے کے بااثر ممالک سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ فلسطینی عوام پر غاصب صہیونی حکومت کے مظالم کو روکنے کی کوشش کریں اور مسئلہ فلسطین کا فلسطینیوں کے جائز حقوق پر مبنی حل تلاش کریں۔

شریک یي کړئ!