حصہ : افغانستان -+

زمان اشاعت : سه‌شنبه, 14 فوریه , 2023 خبر کا مختصر لنک :

طالبان کی فلسطینی شہر جنین پر غاصب اسرائیلی حملوں کی مذمت

آریانانیوز: طالبان کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں، فلسطینی شہر جنین میں غاصب صہیونی حکومت کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔


طالبان نے ایک بیان میں، فلسطینی شہر جنین پر غاصب اسرائیلی فوج کے جارحانہ حملوں کے نتیجے میں 9 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوئے تھے، کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے شہداء کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے۔

بیان میں طالبان کی وزارت خارجہ نے دنیا والوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مظلوم فلسطینی عوام کے اسلامی اور انسانی حقوق کے تحفظ کیلئے غاصب اسرائیل کے انسانیت سوز مظالم کے خلاف آواز اٹھائیں اور عملی اقدامات کریں۔

شریک یي کړئ!