حصہ : افغانستان -+

زمان اشاعت : پنج‌شنبه, 16 نوامبر , 2023 خبر کا مختصر لنک :

طالبان کا غزہ میں اسرائیلی جرائم کی تحقیقات کا مطالبہ

طالبان کے قاضی عبدالحکیم حقانی نے غزہ پر اسرائیل کے حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے عالمی عدالت سے فوری اور سنجیدہ کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔


طالبان کی سپریم کورٹ کی جانب سے جاری بیان میں حقانی نے کہا ہے کہ اسرائیل جرائم میں ہزاروں بے گناہ فلسطینی شہید ہوئے، اسپتالوں، مساجد اور گھروں کو تباہ کیا اور غزہ کے رہائشیوں کو خوراک، پانی، ادویات اور بجلی سے محروم کردیا۔

طالبان کے جج نے مزید کہا کہ اسرائیل کے اقدامات ظالمانہ اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہیں۔

انہوں نے اسلامی ممالک پر بھی زور دیا کہ وہ فلسطینیوں کی مدد کریں اور اس “الہی امتحان” سے لاتعلق نہ رہیں۔

شریک یي کړئ!