حصہ : افغانستان -+

زمان اشاعت : چهارشنبه, 11 اکتبر , 2023 خبر کا مختصر لنک :

طالبان نے منشیات کی سمگلنگ کے بارے میں تاجک صدر کے بیان کو مسترد کردیا

طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے دوسرے ممالک کو منشیات کی سمگلنگ میں اضافے کے بارے میں تاجکستان کے صدر کا بیان مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ طالبان نے برسر اقتدار آنے کے بعد پوست کی کاشت اور بیرون ملک سمگلنگ کو روکا ہے۔


یاد رہے کہ تاجکستان کے صدر امام علی رحمان نے اقوام متحدہ کے 78ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ افغانستان سے سمگلنگ میں اضافہ ہوا ہے۔ تاجک سیکورٹی فورسز نے گذشتہ دو سالوں کے دوران افغانستان کی سرحد سے 10 ٹن سے زیادہ منشیات ضبط کیا ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ دو سالوں میں افغانستان سے منشیات کی سمگلنگ میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے۔ اس عرصے میں ضبط شدہ منشیات گذشتہ سالوں کی مقدار سے کئی گنا زیادہ ہے۔

شریک یي کړئ!