حصہ : افغانستان -+

زمان اشاعت : چهارشنبه, 12 ژانویه , 2022 خبر کا مختصر لنک :

طالبان نے اسلام اور افغانستان کے بارے میں پوٹن کے بیانات کا خیر مقدم کیا ہے

طالبان کی وزارت خارجہ کے ترجمان عبدالقہار بلخی نے ایک ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ: طالبان حکومت کے سربراہوں نے ولادیمیر پوٹن کے حالیہ بیانات کو سراہا ہے۔


روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے ایک اجلاس کے دوران اپنے حالیہ بیانات میں کہا تھا کہ: پیغمبر اسلام اور مسلمانوں کے مقدس جذبات کی توہین، اظہار رائے کی آزادی نہیں ہے بلکہ یہ عمل مذہبی آزادی کے خلاف ہے۔

طالبان کے مطابق، پوٹن نے اس اجلاس میں یہ بھی کہا ہے کہ ان کا ملک افغانستان میں طالبان کی حکومت کو رسمی طور پر تسلیم کرنے کی طرف بڑھ رہا ہے۔

پوٹن نے ایک بار پھر امریکہ میں افغانستان کے بینکنگ ذخائر کو جاری کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

پوٹن نے اس سے پہلے اشارہ کیا تھا کہ جن لوگوں نے ۲۰ سال کے عرصے میں افغانستان کی معیشت کو تباہ کیا ہے، انھیں چاہیے کہ وہ سب سے پہلے افغانستانی عوام کی مدد کریں۔

شریک یي کړئ!

منتخب خبریں