حصہ : افغانستان -+

زمان اشاعت : چهارشنبه, 14 فوریه , 2024 خبر کا مختصر لنک :

طالبان سزائے موت کو متوقف کرے

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے طالبان کی جانب سے ملأعام میں سزائے موت دینے پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔


غزنی میں طالبان کی جانب سے بیٹے اور باپ کو پھانسی دیے جانے کے ایک روز بعد ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ طالبان سزائے موت پر عملدرآمد متوقف کرے۔

بین الاقوامی تنظیم نے طالبان سے یہ بھی مطالبہ کیا ہے کہ وہ سزائے موت کے علاوہ دیگر ظالمانہ، غیر انسانی اور ذلت آمیز سزاؤں کو بھی ختم کریں۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سرعام پھانسی سے متاثرہ شخص پر غیر انسانی اثر پڑ سکتا ہے اور سزائے موت کے عینی شاہدین پر وحشیانہ اثر پڑ سکتا ہے۔

شریک یي کړئ!