حصہ : افغانستان -+

زمان اشاعت : شنبه, 21 می , 2022 خبر کا مختصر لنک :

طالبان رہنما کا نیا حکم: ایک سے زیادہ شادیوں سے گریز کریں

آریانانیوز: طالبان رہنما نے گروہ کے مسئولین سے درخواست کی ہے کہ وہ دوسری، تیسری، اور چوتھی شادی سے گریز کریں۔


ایک نئے حکم نامے میں طالبان رہنما نے گروہ کے عہدیداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ دوسری، تیسری اور چوتھی غیر ضروری شادیوں اور ان پر بھاری اخراجات سے گریز کریں ۔

یاد رہے کہ افغانستان میں، سیاسی رہنماؤں اور ثروتمند زندگی گزارنے والے قدرتمند افراد کے درمیان تعدد ازدواج عام ہے۔

خبروں کے مطابق، طالبان رہنما، جو ہمیشہ مجاہدین کو متعدد بیویاں رکھنے پر تنقید کا نشانہ بناتے رہے تھے، اب خود تعدد ازدواج کی روش اختیار کرچکے ہیں۔

شریک یي کړئ!