حصہ : افغانستان -+

زمان اشاعت : چهارشنبه, 26 اکتبر , 2022 خبر کا مختصر لنک :

طالبان، افغانستان میں ہزارہ برادری کو تحفظ فراہم کریں، کینیڈین رکن پارلمنٹ

آریانانیوز: کینیڈین پارلیمنٹ کے رکن چندرا آریہ نے برطانوی پارلیمنٹ کی تازہ ترین رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں ہزارہ برادری کو نسل کشی کے سنگین خطرے کا سامنا ہے۔


کینیڈین پارلیمنٹ سے خطاب میں چندرا آریہ کا کہنا تھا کہ ہزارہ برادری کو گزشتہ ایک برس کے دوران طے شدہ ٹارگٹ حملوں میں ہلاک کیا گیا ہے۔

کینیڈین پارلیمنٹ کے اس رکن نے مزید کہا کہ طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد ہزارہ برادری کے افراد ٹارگٹ حملوں میں مارے گئے ہیں اور کینیڈین حکومت سے مطالبہ کیا کہ ان حملوں کی مذمت کرے اور طالبان سے افغانستان میں ہزارہ برادری کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کرے۔

شریک یي کړئ!