حصہ : افغانستان -+

زمان اشاعت : سه‌شنبه, 9 نوامبر , 2021 خبر کا مختصر لنک :

سیگار: افغانستان کی ۲۰ سالہ جنگ میں ۷۰ ہزار افغانستانی فوجی مارے جا چکے ہیں

امریکی اسپیشل انسپکٹر جنرل براۓ تعمیر نو افغانستان (SIGAR) سے حاصل شدہ اعداد و شمار کے مطابق دو دہائیوں سے جاری افغانستان کی جنگ میں ۶۰ ہزار سے ۷۰ ہزار افغانستانی فوجی مارے جا چکے ہیں۔


امریکی اسپیشل انسپکٹر جنرل نے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ دو دہائیوں سے جاری افغانستان کی جنگ میں تقریباً ۶۰ ہزار سے ۷۰ ہزار افغانستانی فوجی اور پولیس اہلکار ہلاک ہو چکے ہیں۔

طالبان کے ملک پر قبضے کے بعد افغانستانی فوج اور سیکیورٹی ادارے شسکت کا شکار ہو گۓ تھے۔ افغانستانی فوج کی تعداد ۳ لاکھ افراد تک بتائی گئی تھی۔ اس وقت سابقہ فوجی طالبان کی طرف سے انتقام کے خوف کے ساتھ ساتھ بے روزگار اور بے سہارا بھی ہیں۔

دو دہائیوں سے جاری افغانستان کی جنگ میں سینکڑوں امریکی اور نیٹو فوجی مارے جا چکے ہیں۔ ایک ایسی جنگ کہ جس کے شروع میں طالبان کو اقتدار سے بے دخل کر دیا گیا تھا، لیکن آخر میں اس گروپ نے دوبارہ اقتدار حاصل کر لیا ہے۔

تاہم، بہت سے لوگوں کا خیال ہے کہ امریکہ اور اس کے اتحادی افغانستان میں جنگ ہار گئے۔

شریک یي کړئ!