حصہ : افغانستان -+

زمان اشاعت : یکشنبه, 17 اکتبر , 2021 خبر کا مختصر لنک :

افغانستان میں امریکی افواج کی موجودگی کے ۲۰ سالوں میں ۱ لاکھ ۱۴ ہزار افغانستانی فوجی اور شہری ہلاک ہوئے

امریکہ کے خصوصی انسپکٹر جنرل برائے افغانستان کے دفتر نے رپورٹ جاری کی ہے کہ امریکی قیادت میں افغانستان میں ۲۰ سال سے جاری جنگ میں ۱ لاکھ ۱۴ ہزار افغانستانی فوجی اور عام شہری مارے گئے ہیں۔


امریکی اسپیشل انسپکٹر جنرل برائے تعمیر نو افغانستان (سیگار) نے گزشتہ ۲۰ سالوں میں افغانستان کی جنگ میں ہونے والی ہلاکتوں کے اعداد و شمار جاری کیے ہیں، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس عرصے کے دوران ۱ لاکھ ۱۴ ہزار افغانستانی فوجی اور شہری ہلاک ہوئے ہیں۔ ان اعداد و شمار کے مطابق، پچھلی دہائی میں تقریبا ۱۶ ہزار امریکی ہلاک ہوئے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پچھلے ۲۰ سالوں میں تقریبا ۶۶ ہزار سابق افغانستانی فوجی مارے گئے ہیں۔

سیگار نے مزید کہا کہ اسی دوران، ۴۸ ہزار افغانستانی شہری ہلاک، اور ۷۵ ہزار زخمی ہوئے تھے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس عرصے کے دوران ۲۴۴۳ امریکی فوجی، اور دیگر ممالک کے ۱۱۴۴ فوجی ہلاک ہوئے۔

افغانستانی حکومت، جسے امریکہ اور باقی دنیا کی حمایت حاصل تھی، طالبان کی آمد کے ساتھ اس سال کی ۱۵ اگست کو گر گئی، اور پھر طالبان نے اپنی نئی حکومت تشکیل دے دی۔

شریک یي کړئ!

منتخب خبریں