حصہ : افغانستان -+

زمان اشاعت : شنبه, 16 اکتبر , 2021 خبر کا مختصر لنک :

سابق طالبان کمانڈر پر امریکی فرد جرم عائد

تین امریکی فوجیوں کے قتل، ایک افغانستانی مترجم کے قتل، اور ایک امریکی ہیلی کاپٹر مار گرانے کے جرم میں نیویارک کی ایک عدالت نے ایک سابق طالبان کمانڈر پر فرد جرم عائد کیا ہے۔


نیویارک کی ایک عدالت نے ایک سابق طالبان کمانڈر پر تین امریکی فوجیوں، ایک افغانستانی مترجم کو قتل کرنے کے ساتھ ساتھ سن ۲۰۰۸ میں ایک امریکی ہیلی کاپٹر کو مار گرانے کا مجرم قرار دیا ہے۔

مین ہٹن میں امریکی اٹارنی آفس نے کہا ہے کہ حاجی نجیب اللہ پر، جو پہلے کابل کے نزدیک صوبہ وردک میں طالبان کے کمانڈر کے طور پر فرائض انجام دیتے تھے، ۱۳ فرد جرم عائد کیے ہیں۔

اس سے قبل ان پر ۲۰۰۸ میں ایک امریکی صحافی کو اغوا کرنے کا الزام عائد ہوا تھا، اور اب یہ نیا فرد جرم سابقہ مقدمے کی جگہ لے لیگا؛ اس مقدمے میں اغوا کے الزامات بھی شامل ہیں۔

امریکی اٹارنی آفس نے نجیب اللہ پر مزید الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے امریکی فوجی قافلے پر حملے کا حکم دیا تھا، جس میں تین امریکی فوجی اور ایک افغانستانی مترجم ہلاک ہوئے تھے۔

امریکہ میں قید نجیب اللہ نے ابھی تک کوئی جرم قبول نہیں کیا ہے۔

شریک یي کړئ!