حصہ : افغانستان -+

زمان اشاعت : یکشنبه, 27 فوریه , 2022 خبر کا مختصر لنک :

خوست میں طالبان گورنر: ہمارے مخالفین اب بھی “انسان کے بچے” نہیں ہوئے ہیں

آریانانیوز: خوست میں طالبان گورنر نے کہا ہے: اگر شہریوں نے ہماری مخالفت کی، تو ہم مجبور ہیں کہ ان پر حملہ کریں، انھیں جیل میں ڈالیں اور تشدد کریں۔


خوست میں طالبان کے گورنر محمد نبی عماری نے کہا ہے: جو لوگ اس گروہ کی حکومت اور اقتدار کے دشمن ہیں، وہ اب بھی “انسان کے بچے” نہیں ہوئے ہیں۔

انہوں نے تاکید کی ہے: اگر ایسے لوگ نرم دلی کو قبول نہیں کرتے ہیں، تو طالب مجبور ہے کہ آپ پر حملہ کرے، جیل میں ڈالے اور مجبور ہے کہ آپ کی اصلاح کرے۔

یہ حالیہ دنوں میں خوست گورنر کا دوسرا متنازعہ رد عمل ہے۔ انہوں نے پہلے ہی خوست کے لوگوں کو مہلت دی تھی کہ وہ تین رنگوں کے حامل افغانستانی پرچم کو استعمال نہ کریں۔

شریک یي کړئ!