حصہ : افغانستان -+

زمان اشاعت : سه‌شنبه, 10 می , 2022 خبر کا مختصر لنک :

خواتین کے بارے میں طالبان کے فیصلوں کی وجہ سے انکا رابطہ عالمی برادری کے ساتھ اور بھی مشکل: اقوام متحدہ

آریانانیوز: کابل میں اقوام متحدہ کے امدادی مشن (یو این اے ایم اے) نے خواتین کے نقاب اوڑھنے کو لازمی قرار دینے پر طالبان کے فیصلے کی تنقید کی ہے۔


اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ اس فیصلے سے طالبان کا عالمی برادری کے ساتھ رابطے میں رہنا مشکل ہو سکتا ہے۔

اقوام متحدہ کے دفتر نے کہا کہ یہ فیصلہ طالبان کی جانب سے خواتین اور لڑکیوں سمیت تمام افغانستانی شہریوں کے انسانی حقوق کے احترام اور تحفظ کی متعدد یقین دہانیوں سے متصادم ہے۔

وزارتِ امر بہ معروف طالبان نے پچھلے روز ایک ہدایت جاری کی تھی جس میں خواتین کو اپنے چہرے ڈھانپنے کا حکم دیا گیا تھا۔

شریک یي کړئ!