حصہ : افغانستان -+

زمان اشاعت : شنبه, 10 فوریه , 2024 خبر کا مختصر لنک :

خواتین کو ہراساں کرنے کے حوالے سے شائع رپورٹ میں کوئی حقیقت نہیں، طالبان

طالبان کے ایک ترجمان نے افغان خواتین کو طالبان کی جانب سے ہراساں کرنے کے خدشے سے متعلق اقوام متحدہ کی رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے اسے مبالغہ آرائی قرار دیا۔


طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہے کہ ہمیں افغانستان میں عملی طور پر ایسی کوئی بات نظر نہیں آتی۔ آپ بھی کابل میں ہیں دیکھ رہے ہیں کہ کسی بھی خاتون کو حراست میں نہیں لیا گیا۔

طالبان کے ایک ترجمان نے خوف کی وجہ سے خواتین کے گھروں سے باہر نہ نکلنے کے بارے میں شائع ہونے والی رپورٹس اور یو این اے ایم اے کی حالیہ رپورٹ کو پروپیگنڈا قرار دیا اور کہا کہ بیرونی حلقوں نے اس معاملے کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا ہے۔

انہوں نے ان رپورٹوں کو عوام کے لئے پریشان کن قرار دیتے ہوئے مزید کہا کہ ہم نے بار بار ایسی رپورٹوں کو مسترد کردیا ہیں اور میں کئی بار کہہ چکا ہوں کہ کوئی گرفتاری نہیں کی گئی ہے۔

یاد رہے افغانستان میں اقوام متحدہ کے مشن یو این اے ایم اے نے جمعے کے روز جاری ہونے والی ایک تفصیلی رپورٹ میں کہا ہے کہ طالبان کی جانب سے خواتین کے لباس کے حوالے سے احکامات کی وجہ سے 70 فیصد خواتین خوف زدہ یا غیر محفوظ ہیں۔

شریک یي کړئ!