حصہ : افغانستان -+

زمان اشاعت : شنبه, 26 نوامبر , 2022 خبر کا مختصر لنک :

ایمنسٹی انٹرنیشنل: طالبان خواتین کے حقوق کی مسلسل خلاف ورزی کر رہے ہیں

آریانانیوز: ایمنسٹی انٹرنیشنل نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ افغان خواتین اور لڑکیوں کو ہراساں کئے جانے، دھمکیاں اور ان پر تشدد کرنے کے باوجود، انسانی حقوق کی حمایت کیلئے ان کی جدوجہد کو نظر انداز نہیں کیا جانا چاہیے۔


اس تنظیم کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ہمیں اس بات پر توجہ دینے کی ضرورت ہے کہ طالبان کی طرف سے افغانستان میں 15 ماہ سے مسلسل خواتین اور لڑکیوں کے حقوق پامال کئے جا رہے ہیں۔

آخر میں، اس تنظیم نے طالبان سے افغان خواتین اور لڑکیوں کو ہراساں کرنے سے گریز کرنے کا مطالبہ کیا۔

شریک یي کړئ!