حصہ : افغانستان -+

زمان اشاعت : دوشنبه, 31 می , 2021 خبر کا مختصر لنک :

امریکی اسلحہ طالبان کے ہاتھ لگنے کا امکان

خاک افغانستان چھوڑنے سے پہلے ممکن ہے امریکی افواج اپنا اسلحہ طالبان کے حوالے کر دیں۔


رپبلک ورڈ کے مطابق یہ توقع کی جا رہی ہے کہ امریکی فوجی اسلحہ – جن میں فوجی ہیلی کاپٹر، جنگی جیپیں، اسلحہ، گولہ بارود اور کچھ مزید ہتھیار بھی شامل ہیں – امریکی افواج کی افغانستان سے انخلا سے قبل طالبان کے حوالے کردیا جاۓ گا۔

امریکی صدر جو بائیڈن یہ کہہ چکے ہیں کہ امریکی افواج سانحہ نائن الیون کی بیسویں برسی سے پہلے ہی افغانستان سے رخصت ہوجایںگی، دوسری طرف بگرام ایئر بیس جیسے دوسرے اڈوں میں بھی اس بارے میں تشویش کا ایک حصہ بڑھتی جا رہی ہے۔

کچھ تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ پیچھے رہ جانے والا اسلحہ طالبان کو کئی برسوں تک مسلح رکھ سکتا ہے۔ یہ امکان بھی پایا جاتا ہے کہ اس اسلحے کا ایک حصہ طالبان اور خطے میں متحد ممالک کو بیچ دیا جاۓ گا۔

ماہرین کے مطابق امریکا کی افواج کا یہ عمل خطے میں جنگ کی فضا پیدا کرے گا اور ایک مسلح جنگ کے امکانات کو بڑھا دے گا۔

یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ امریکی افواج اپنے ان آخری دنوں میں اپنا اسلحہ تباہ کرنے میں مصروف ہے، لیکن ان اڈوں میں اسلحے کے انباروں کو دیکھ کر یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ تمام تر اسلحہ تباہ کرنا ایک غیر ممکن عمل ہے۔

شریک یي کړئ!