حصہ : افغانستان -+

زمان اشاعت : چهارشنبه, 4 ژانویه , 2023 خبر کا مختصر لنک :

امریکہ ہمارے اندرونی معاملات میں مداخلت سے باز رہے، طالبان ترجمان

طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے افغانستان میں امریکی سفارت خانے کے انچارج ڈی افیئرز کیرن ڈیکر کے بیان پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی حکام کو ہمارے اندرونی معاملات میں مداخلت کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔


طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ایک ٹویٹ میں امریکی سفارتخانے کے انچارج ڈی افیئرز کے حالیہ بیان کے جواب میں لکھا ہے کہ امریکی حکام کو ہمارے اندرونی معاملات میں مداخلت کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے اور افغانستان میں سرگرم امریکی ادارے ہمارے ملک کے قوانین اور احکامات کی تعمیل کرنے کے پابند ہیں۔ ہم انسانی امداد کی آڑ میں کسی کو غیر ذمہ دارانہ گفتگو کرنے یا افغان حکام کو دھمکیاں دینے کی اجازت نہیں دیں گے۔

یاد رہے اس سے قبل ڈیکر نے ایک ٹویٹ میں لکھا تھا کہ اگر طالبان خواتین کے درمیان امداد تقسیم کرنے کی اجازت نہیں دے تو وہ خواتین اور بچوں کو بھوک سے کیسے روک سکیں گے۔

یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ طالبان نے حال ہی میں خواتین کی حکومتی اداروں میں آمد و رفت پر پابندی عائد کردی ہے۔

شریک یي کړئ!