حصہ : افغانستان -+

زمان اشاعت : سه‌شنبه, 15 ژوئن , 2021 خبر کا مختصر لنک :

امریکہ میں افغانستان کی واپسی کا امکان

افغانستان میں القاعدہ کی واپسی کے خدشے کے مد ںظر، امریکی افواج افغانستان میں اپنی ممکنہ واپسی کے لئے آمادہ ہو رہی ہیں۔


امریکی نائب سیکرٹری برائے دفاع، انٹیلی جنس اور سیکیورٹی، رونالڈ ملٹری نے پارلیمنٹ کے اجلاس کے دوران امریکی افواج کی افغانستان میں ممکنہ واپسی کے لئے آمادگی کی تائید کی۔

ملٹری نے مزید کہا کہ ان کی وزارت کا ایک حصہ افغانستان کی ۲۰ سالہ جنگ سے متعلق اعداد و شمار اور معلومات کو آمادہ اور دستیاب کرنے میں مصروف ہے کہ یہ معلومات مشکل اوقات میں مدد دے سکے۔

امریکی پارلیمنٹ کے ممبر اور سابق فوجی جو افغانستان میں لڑ چکے ہیں، مائیک والٹز نے پارلیمنٹ کو بتایا: اس بات کا قوی امکان ہے کہ ہمیں افغاستان واپس لوٹنا پڑے گا، کیونکہ طالبان کی پیش قدمی کے ساتھ ساتھ القاعدہ کی واپسی کا بھی امکان ہے اور یہ ممکن ہے کہ وہ امریکہ کو حملوں کا نشانہ بنائیں۔

انہوں نے مزید کہا: اسی لئے لازم ہے کہ افواج کو امکانات سے لیس کیا جائے اور اہم معلومات سے آراستہ کیا جائے۔

ملٹری نے کہا: یہ وہی خدشہ ہے جس پر ہم غور کر رہے ہیں۔ ہم وہ ہیں جو یہ یقینی بنانے کی کوشش میں ہیں کہ خفیہ ایجنسیاں اس پر توجہ دیں۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے تمام تر امریکی افواج کی سفارشات کے باوجود، اپریل ماہ میں یہ اعلان کیا تھا کہ سال ۲۰۲۰ کی ۱۱ ستمبر تک، یعنی امریکہ پر دہشت گردانہ حملوں کی برسی تک، اپنی تمام تر افواج کو افغانستان سے واپس بلا لیں گے۔
تا حال، تقریبا آدھے امریکی فوجی افغانستان چھوڑ چکے ہیں۔ ماہرین نے یہ خدشہ ظاہر کیا ہے کہ غیر ملکی افواج کی انخلا سے طالبان دوبارہ اقتدار حاصل کر لیں گے اور خانہ جنگی بڑھ جائے گی۔

 

 

شریک یي کړئ!