حصہ : افغانستان -+

زمان اشاعت : شنبه, 26 آگوست , 2023 خبر کا مختصر لنک :

افغانستان میں نیٹو کا اسلحہ داعش کے قبضے میں جارہا ہے، اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی جانب سے بین الاقوامی سلامتی اور صلح کے حوالے سے جاری سترہویں رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ کے رکن ممالک افغانستان، مشرق وسطی اور افریقہ میں جنگی اسلحے داعش کے قبضے میں جانے کے حوالے سے تشویش کا شکار ہیں۔


رپورٹ میں افغانستان میں داعش کی کارروائیوں کی صلاحیت میں اضافے کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ نیٹو کا چھوڑا ہوا اسلحہ القاعدہ سے وابستہ گروہوں اور ٹی ٹی پی کے قبضے میں آسکتا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ کے رکن ممالک داعش کو افغانستان اور خطے میں سلامتی اور سیکورٹی کے لیے سب سے بڑا خطرہ سمجھتے ہیں۔

شریک یي کړئ!