حصہ : افغانستان -+

زمان اشاعت : سه‌شنبه, 1 فوریه , 2022 خبر کا مختصر لنک :

امراللہ صالح: سول ایکشن کے ذریعے طالبان کی اصلاح ممکن نہیں ہے

سابقہ افغانستانی نائب صدر نے کہا ہے کہ اگر طالبان قانونی حیثیت کے حصول کے لیے لوگوں کی طرف رجوع کرنا چاہیں تو ان کی بنیاد ہل جائے گی اور وہ زوال پذیر ہو جائیں گے۔


امر اللہ صالح نے ایک تحریر میں لکھا ہے کہ طالبان کا اپنے مقاصد کے حصول کے لیے کوئی بھی ذریعہ اور طریقہ جائز اور انسانی نہ تھا اور نہ ہے۔

افغانستان کے سابقہ نائب صدر نے کہا ہے: مضامین لکھنے اور سول ایکشن سے طالبان کی اصلاح ممکن نہیں ہے، اور اگر یہ گروہ قانونی حیثیت کے حصول کے لیے لوگوں کی طرف رجوع کرنا چاہے تو اس کی بنیاد ہل جائے گی اور یہ زوال پذیر ہو جائے گا۔

امر اللہ صالح نے لکھا ہے: ایسے ماحول اور راستے کی تشکیل کہ جس کے ساتھ سب متفق ہوں، مزاحمت اور مسلح جدوجہد کے بغیر ممکن نہیں ہے۔ طالبان کے پاس افغانستانی عوام کے سامنے جوابدہ ہونے کا کوئی راستہ نہیں ہے۔

امر اللہ صالح اشرف غنی کی حکومت کے خاتمے کے بعد پنجشیر مزاحمتی محاذ کے ساتھ مل گۓ تھے۔

شریک یي کړئ!