حصہ : افغانستان -+

زمان اشاعت : یکشنبه, 22 اکتبر , 2023 خبر کا مختصر لنک :

سلامتی کونسل کی بغلان میں خودکش حملے کی مذمت

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ایک بیان مین افغان صوبے بغلان کے شہر پلخمری میں واقع مسجد امام زمان میں داعش کے خودکش حملے کو صلح کے لئے سنجیدہ نوعیت کا خطرہ قرار دیا ہے۔


بیان میں حملے میں ملوث عناصر اور ان کی مالی مدد کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی تاکید کی گئی ہے۔

کونسل نے ہر جگہ اور ہر قسم کی دہشت گردی کو جرم اور ناقابل توجیہ قرار دیتے ہوئے تمام ممالک سے اقوام متحدہ اور بین الاقوامی قوانین کے مطابق دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

شریک یي کړئ!