حصہ : افغانستان -+

زمان اشاعت : شنبه, 20 آگوست , 2022 خبر کا مختصر لنک :

افغانستان میں امریکیوں کی موجودگی اس ملک کے عوام کے لیے نقصان دہ تھی: حامد کرزئی

افغانستان کے سابق صدر حامد کرزئی نے کہا  ہے کہ گزشتہ 20 سالوں سے افغانستان میں امریکی فوج سمیت غیر ملکی افواج کی موجودگی افغان عوام کے لیے مکمل طور نقصان  کا باعث ہوئی ہے۔


انہوں  نے اس بات پر زور دیا کہ افغانستان کے عوام دنیا میں دہشت گردی کا سب سے زیادہ شکار ہیں؛ جبکہ حقیقت یہ ہے کہ افغانستان کے عوام ملک میں دہشت گرد گروہوں کی موجودگی بالکل نہیں چاہتے ؛ لہٰذا کسی بھی صورت میں دہشت گردی کے خلاف جنگ کے بہانے  اس ملک پر بیرونی ممالک کی طرف سے حملہ نہیں ہونا چاہیے۔

افغانستان کے سابق صدر نے طالبان کو تسلیم کرنے کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا:طالبان حکومت کو عالمی مقبولیت حاصل کرنے کےلیے سب سے پہلے ضروری ہے کہ ملک کے اندر عوامی حقوق کا احترام کرے، لڑکیوں کے اسکولوں کو مکمل طور پر کھولنے کی اجازت دے اور ایک جامع حکومت کی تشکیل کے ذریعے عوامی مقبولیت حاصل کرے، پھر آہستہ آہستہ اسے عالمی سطح پر مقبولیت حاصل ہو سکتی ہے۔

شریک یي کړئ!