حصہ : افغانستان -+

زمان اشاعت : جمعه, 24 نوامبر , 2023 خبر کا مختصر لنک :

اسرائیل جنگی مجرم ہے، طالبان

طالبان کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی حکومت کے اہلکار جنگی مجرم ہیں۔


طالبان حکومت کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ 40 روز سے تمام انسانی معیارات کے خلاف غزہ میں صیہونی فوج کے جرائم جاری ہیں اور اسرائیلی جارحیت پسندوں نے جنگ کے تمام قوانین کو پائمال کیا ہے۔

طالبان کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ایک بار پھر غزہ کے نہتے عوام کے خلاف اسرائیل کے جرائم کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہے، اسرائیلی حکام کو جنگی مجرم اور غزہ میں ان کے اقدامات کو جنگی قوانین کی کھلی خلاف ورزی سمجھتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق، طالبان نے اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے مطالبہ کیا ہے کہ اگر وہ اپنی بیان کردہ اقدار سے حقیقی وابستگی رکھتے ہیں تو وہ صحیح، واضح اور منصفانہ موقف اختیار کرتے ہوئے غزہ میں اسرائیل کے جرائم کو روکیں۔

شریک یي کړئ!