حصہ : افغانستان -+

زمان اشاعت : چهارشنبه, 11 آگوست , 2021 خبر کا مختصر لنک :

پاکستان کی جانب سے ۱۰ سے ۱۵ ہزار طالبان جنگجو افغانستان بھیجے گئے

خبر رساں ادارے پی بی ایس کی ۲۸ جولائی کی خبر میں صدر افغانستان اشرف غنی کے مطابق پاکستان، سعودی عرب کی مالی امداد سے، طالبان کے ذریعے افغانستانی حکومت کے زوال کا ارادہ رکھتا ہے۔


انہوں نے یہ دعویٰ کیا کہ پاکستانی مذہبی مدارس میں سے ۱۰ سے ۱۵ ہزار نئے جنگجو طالبان کی مدد کی خاطر اور پاکستانی حکومت کے مفادات کی خاطر، افغانستان کی جانب بھیجے گئے ہیں۔ انکا ماننا ہے کہ یہ جنگجو ڈیورنڈ لائن پہنچ کر اسلحے سے لیس ہوتے ہیں اور پھر بغیر کسی دشواری کے افغانستانی سرزمین میں داخل ہوتے ہیں۔

یہ بیان پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کے دیے گئے بیان کا ردعمل بھی ہے، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا کی وجہ سے طالبان کو فتح حاصل ہوئی ہے، اور کہ طالبان کو، جو اکثر سرزمین افغانستان پر تسلط حاصل کر چکے ہیں، ان کو ایک سیاسی راہ حل پر مجبور کرنا مشکل عمل ہے۔

انہوں نے مزید کہا تھا کہ پاکستان میں رہنے والے لاکھوں افغانستانی پشتون مہاجرین کی موجودگی کی وجہ سے سرحد پار کرنے والے طالبان جنگجوؤں کی رفت و آمد کو کنٹرول کرنا بہت مشکل کام ہے۔

شریک یي کړئ!