حصہ : افغانستان -+

زمان اشاعت : دوشنبه, 25 اکتبر , 2021 خبر کا مختصر لنک :

پاکستان میں مہاجر افغانستانی فوجیوں کی گرفتاری

خبر رساں ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان میں پناہ لینے والے متعدد سابقہ افغانستانی سرکاری فوجیوں اور ملازمین کو پاکستانی سکیورٹی فورسز نے حراست میں لے لیا ہے۔


خبر رساں ذرائع نے بتایا ہے کہ افغانستانی حکومت کے متعدد سابقہ فوجیوں اور ملازمین کو، کہ جنہوں نے پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ میں پناہ لے رکھی تھی، حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

ایک مخبر نے کہ جس نے اپنا نام خفیہ رکھنے کی شرط پر بات کی ہے، کہا ہے کہ ان لوگوں کو ان گھروں اور کمروں سے جو انھوں نے کرائے پر لے رکھے تھے، کچھ لوگوں کے ذریعے کہ جنھوں نے اپنا تعارف پولیس کے طور پر کرایا، حراست میں لیے جانے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق، گرفتار کرنے والے افراد پہلے سابقہ افغانستانی حکومت کے فوجیوں اور ملازمین کے رابطہ نمبروں کا سراغ لگاتے ہیں، اور پھر بار بار کال کرکے ان کا تعاقب کرتے ہیں اور انھیں گرفتار کر لیتے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کوئٹہ میں سیکیورٹی فورسز اور افغانستانی حکومت کے سابقہ ملازمین کی گرفتاری کے حوالے سے تحفظات اقوام متحدہ کے دفتر کےساتھ بھی شیئر کر دیے گئے ہیں، تاہم اب تک ان کوششوں کے کوئی ٹھوس نتائج برآمد نہیں ہوئے ہیں۔ پاکستانی حکام نے ابھی تک اس بارے میں کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

شریک یي کړئ!
[bws_google_captcha]

زیادہ ملاحظہ کی جانے والی خبریں

    منتخب خبریں

      تازہ ترین خبریں