پاکستان میں مقیم افغان مہاجرین کی ایک بڑی تعداد ایک بار پھر اس بات سے پریشان ہے کہ ان کی پناہ گزینی سے متعلق کاغذا ت پر کوئی کارروائی نہیں ہو رہی۔
ان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین اور مغربی ممالک کے نمائندے ان کی درخواستوں پر کوئی توجہ نہیں دے رہے ، جس کی وجہ سے وہ سخت پریشانی کے عالم میں ہیں۔ افغان مہاجرین کا کہنا ہے کہ مسلسل احتجاج کے باوجود کسی ادارے نے ان کی آواز نہیں سنی اور وہ بدستور کسمپرسی کی زندگی گزار رہے ہیں۔ انہوں نے ایک بار پھر مہاجرین کی مدد کرنے والے اداروں اور اسلام آباد میں مغربی ممالک کے نمائندوں سے درخواست کی ہے کہ وہ جلد از جلد ان کے کاغذات کی جانچ پڑتال کریں اور مسائل کو فوری حل کریں۔