طالبان حکومت کی وزارت صحت کے سربراہ نے افغانستان کو ویکسین کی فراہمی سے متعلق وعدوں کی خلاف ورزی پر امریکہ کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
عارضی طالبان حکومت کی وزارت صحت کے سربراہ نے کہا: امریکہ نے افغانستان کو ویکسین بھیجنے کے وعدوں پر عمل نہیں کیا ہے۔
عارضی طالبان حکومت کی وزارت صحت کے سربراہ قلندر عباد نے کہا: چونکہ امریکہ نے ۹ اکتوبر کو قطر کے شہر دوحہ میں ہونے والے مذاکرات کے دوران کیے گۓ وعدے کے مطابق افغانستان کو ویکسین فراہم نہیں کی ہے، اس لیے ہم روس کے ساتھ ساتھ کسی بھی دوسرے ملک سے کہ جو اس سلسلے میں ہماری مدد کرنا چاہے، ویکسین حاصل کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔
طالبان کے افغانستان پر قبضے کے بعد، افغانستان میں صحت کی دیکھ بھال سے متعلق خدمات کی صورتحال پہلے سے زیادہ بد تر ہو گئی ہے۔