امریکی کانگریس کی خارجہ تعلقات کی کمیٹی کے سربراہ مائیکل میک کال نے کہا ہے کہ طالبان نے القاعدہ سے کبھی تعلقات ختم نہیں کئے۔
کانگریس کی کمیٹی کی جانب سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ طالبان نے داعش کے مقابلے میں داخلی اقتدار کی حفاظت کی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ طالبان نے اپنے مشترک دشمن داعش خراسان کو شکست دینے کے لئے القاعدہ کے ساتھ کام شروع کیا ہے۔
میک کال نے بائیڈن انتظامیہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہوں طالبان کے دہشت گردانہ روابط کو نظر انداز کیا ہے۔